پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

ضلعی حکومت کا پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت دینے سے انکار

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : ضلعی حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کو چیئرنگ کراس مال روڈ پر جلسہ کرنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے تاہم پی ٹی آئی مال روڈ پر ہی جلسہ کرنے پر بضد ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور انتظامیہ کی جانب سے سکیورٹی وجوہات کی بنا پر تحریک انصاف کو مال روڈ پر جلسہ منعقد کرانے کی بجائے کسی اور جگہ جلسہ منعقد کرنے کے لئے کہا گیا۔

پی ٹی آئی اور انتظامیہ کے درمیان دو بار مذاکرات کے دور گزر جانے کے باوجود فریقین میں ڈیڈلاک تاحال برقرار ہے۔ جس کے بعد انتظامیہ نے جلسہ کی اجازت دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر تحریک انصاف مال روڈ پر جلسہ کرنا چاہے تو کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی صورت میں نتائج کی ذمہ داری تحریک انصاف پر عائد ہوگی۔

- Advertisement -

علاوہ ازیں پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف لاہور میں جلسے کے لیے چیئرنگ کراس کا مقام تبدیل نہیں کرے گی، جلسہ ہر حال میں اسی مقام پر ہوگا۔

لاہور سے اسلام آباد روانگی کے موقع پر صحافیووں سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جلسہ کرنا پی ٹی آئی کا جمہوری حق ہے، وہ کل ہفتے کے روز دوبارہ لاہور آئیں گے اور چیئرنگ کراس پر جلسے کے انتظامات کاخود جائزہ لیں گے۔

دریں اثناء اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایازصادق نے پی ٹی آئی کے جلسے کے حوالے سے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو اسلام آباد دھرنے جیسی بربادی لاہورمیں نہیں کرنے دیں گے۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں