کراچی: رکن سندھ اسمبلی جام مدد علی کرونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے ایم پی اے جام مدد علی کرونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد آج انتقال کر گئے۔
جام مدد علی سانگھڑ سے پیپلز پارٹی کی نشست پر منتخب ہوئے تھے، ان کی عمر 57 برس تھی اور وہ پچھلے کئی روز سے کراچی کے ایک اسپتال میں زیر علاج تھے۔
سندھ اسمبلی میں جام مدد علی کے پاس پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذمہ داری تھی، اہل خانہ کا کہنا ہے کہ انھیں تدفین کے لیے سانگھڑ لے جایا جائے گا۔
چیف جسٹس پشاورہائیکورٹ جسٹس وقار احمد سیٹھ انتقال کرگئے
یاد رہے کہ دسمبر 2016 میں رکن سندھ اسمبلی جام مدد علی نے مسلم لیگ فنکشنل کو چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔
گزشتہ روز چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس وقار احمد سیٹھ بھی کرونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے تھے۔ ترجمان پشاور ہائی کورٹ کے مطابق جسٹس وقار احمد کی طبیعت کرونا وائرس انفیکشن کے باعث کچھ دنوں سے خراب تھی اور وہ کلثوم انٹرنیشنل اسپتال اسلام آباد میں زیر علاج تھے۔