اشتہار

جماعت اسلامی کا کراچی کی 10 بڑی سڑکوں پر دھرنوں کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے شہر قائد کی 10 بڑی سڑکوں پر 17 مارچ کو دھرنے دینے کا اعلان کیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلدیاتی انتخابات کے نتائج سے متعلق اپنی شکایات کا ازالہ نہ ہونے پر جمعہ 17 مارچ کو کراچی کی 10 بڑی سڑکوں پر دھرنے دینے کا اعلان کیا ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جب انصاف نہیں دیں گے تو اس کے حصول کے لیے ہر آئینی راستہ اختیار کریں گے۔ اگر جماعت اسلامی کوشش نہ کرتی تو کراچی میں بلدیاتی الیکشن ہوتا ہی نہیں۔ بلدیاتی الیکشن کے نتائج کے مطابق میئر کراچی جماعت اسلامی کا ہی بنے گا ہم سب کو واضح کہتے ہیں کہ ہمارا مینڈیٹ قبول کرلیں اسی میں سب کی بھلائی ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ بیگ کھلے ہوئے اور ڈبل اسٹیمپ لگے ملے۔ صرف جماعت اسلامی کے ووٹ کو خراب کیا گیا۔ الیکشن کمیشن کو انصاف کے مطابق فیصلہ کرنا چاہیے۔ ہم اپنے حق کے لیے آئینی، جمہوری اور قانونی جنگ لڑیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں