جمعرات, مئی 8, 2025
اشتہار

جماعت اسلامی کا بھارتی جارحیت کیخلاف ملک بھر میں ریلیاں نکالنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

جماعت اسلامی نے بھارت کے بزدلانہ حملوں کیخلاف 9 مئی کو ملک گیر یوم عزم منانے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلت کے مطابق امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کی زیرصدارت مرکزی قیادت کے ہنگامی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جمعہ کے روز ملک بھر میں بھارتی جارحیت کےخلاف احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی۔

11 مئی کو لاہور میں تاریخی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ریلی نکالی جائے گی۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ رات بھارت نے اپنے ہندوتوا کے نظریے کو فروغ دینے اور اپنی عوام کو بیوقوف بنانے کے لیے بزدلانہ کاروائی کرتے ہوئے مساجد اور سویلین آبادی کو نشانہ بنایا، لیکن اسے اپنے شیطانی عزائم میں منہ کی کھانا پڑی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج نے بزدلانہ بھارتی حملے کا ذمہ دارانہ اور  منہ توڑ جواب دیتے ہوئے فوجی اہداف اور بھارتی طیاروں کو نشانہ بنا کر بھارت کا گھمنڈ خاک میں ملا دیا ہے یہ جواب پوری قوم کی امنگوں کا ترجمان ہے۔

حافظ نعیم الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ ہم حکومت پاکستان اور مسلح افواج کو یقین دلاتے ہیں کہ ہم سب قومی یکجہتی اور دشمن کا مقابلہ کرنے کے لیے متحد ہیں، پوری قوم مل کر لڑے گی تو  ہمیں کوئی بیرونی طاقت نقصان نہیں پہنچا سکتی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں