پیر, مارچ 24, 2025
اشتہار

میئر کراچی: جماعت اسلامی کا پیپلز پارٹی کو دوٹوک جواب

اشتہار

حیرت انگیز

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) جب تک جماعت اسلامی کو کراچی کی نمبر ون پارٹی نہیں مانتی ان سے بات نہیں ہوگی۔

کراچی بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی کی دھاندلی کے خلاف خیبر پختونخوا اسمبلی کے سامنے احتجاجی مظاہرے سے خطاب میں سراج الحق نے کہا کہ کراچی کا میئر جماعت اسلامی کا ہوگا۔

سراج الحق نے کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈر سے بات چیت کے لیے تیار ہیں، پیپلز پارٹی جماعت اسلامی کو کراچی کی نمبر ون پارٹی تسلیم کرے ورنہ بات نہیں ہوگی، بلدیاتی انتخابات میں بعض سیٹوں پر دھاندلی کے مکمل ثبوت موجود ہیں۔

متعلقہ: کراچی میں خدمت کی نئی مثالیں قائم کریں گے، سراج الحق

انہوں نے کہا کہ حکمران جماعت نے سازش سے جماعت اسلامی کا راستہ روکنے کی کوشش کی۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈائیلاگ پر یقین رکھتے ہیں اور امید ہے پیپلز پارٹی جماعت اسلامی کا مینڈیٹ قبول کرے گی، ہمارا مکمل مینڈیٹ واپس دیا جائے۔

سراج الحق نے کہا کہ کراچی والوں سے وعدہ کرتے ہیں کہ شہر کو امن، خوشحالی اور ترقی دیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں