منگل, مئی 21, 2024
اشتہار

کراچی میں خدمت کی نئی مثالیں قائم کریں گے، سراج الحق

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کراچی کے بلدیاتی الیکشن میں جماعت اسلامی پر بھرپور اعتماد کرنے پر شہریوں کا شکریہ ادا کر دیا۔

سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ میں کراچی کے عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں، شاندار انتخابی پیش رفت کراچی کی خوشحالی کا آغاز ثابت ہوگی۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ کراچی میں خدمت کی نئی مثالیں قائم کریں گے، جماعت اسلامی کراچی کی محرومیوں کا ازالہ کرے گی۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ حافظ نعیم الرحمٰن اور کارکنان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، کراچی جاگ رہا ہے اور اپنی اصل کی طرف لوٹ رہا ہے، کراچی کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں