تازہ ترین

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

طلبہ یونین کے لیے متحرک لڑکی ’مس ورلڈ‘ منتخب

لندن: برطانیہ میں مس ورلڈ 2019 کے انتخاب کے لیے  مقابلے کا انعقاد کیا گیا جس میں یہ اعزاز جمیکا سے تعلق رکھنے والے سیاہ فام دوشیزہ نے حاصل کیا۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی دارالحکومت لندن میں منعقد ہونے والے مس ورلڈ کے مقابلے میں 111 ممالک کی حسیناؤں نے حصہ لیا اور اعزاز حاصل کرنے کی کوشش کی۔

تین روز تک جاری رہنے والے مقابلے کے آخری روزجمیکا سے تعلق رکھنے والی 23 سالہ سیاہ فام حسینہ ٹونی آن سنگھ نے دیگر حسیناؤں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے اعزاز اپنے نام کیا۔

غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹونی آن سنگھ نے آخری سیشن میں کہا کہ ’میں خواتین کی اُس نسل سے تعلق رکھتی ہوں جو ایک بار پھر دنیا کو بدلنے کا عزم رکھتے ہوئے مسلسل آگے بڑھ رہی ہیں‘۔

جیوری اور ججز نے ٹونی آن سنگھ کو فاتح قرار دیا تو وہ آبدیدہ ہوگئی اور انہوں نے اپنا ایوارڈ دنیا کی ہر سیاہ فام خاتون کے نام کرنے کا اعلان کیا۔

رپورٹ کے مطابق ٹونی آن سنگھ کی والدہ کا تعلق جمیکا جبکہ والد براڈ شا سنگھ بھارتی نژاد تھے، اُن کا خاندان دہائیوں قبل جمیکا منتقل ہوگیا تھا جس کے بعد وہ اعلیٰ تعلیم کے لیے امریکا گئیں۔

ٹونی آن سنگھ زمانہ طالب علمی میں طلبہ یونین میں متحرک کردار ادا کرتی رہیں، انہوں نے نفسیات کی تعلیم حاصل کی اور فارغ اوقات میں وہ گلوکاری سمیت کھانے پکانے کا کام کرتی ہیں۔

Comments

- Advertisement -