بدھ, دسمبر 4, 2024
اشتہار

جمال خاشقجی کے قتل کے الزامات من گھڑت اور بے بنیاد ہیں، عبدالعزیز بن سعود

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : سعودی عرب کے وزیر داخلہ عبدالعزیز بن سعود نے ریاست پر صحافی کے اغواء اور قتل کے الزامات بے بنیاد اور جھوٹے ہیں، بہت جلد حقائق منظر عام پر آجائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب نے ترکی کے دارالحکومت استنبول میں معروف صحافی و کالم نگار جمال خاشقجی کی سعودی سفارت خانے میں گمشدگی اور قتل میں ریاست کو مورد الزام میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جمال خاشقجی کے لاپتہ اور قتل کی افواہیں سعودی عرب کے خلاف سازش ہے۔

- Advertisement -

عرب میڈیا کا کہنا تھا کہ امریکی اخبار دی واشنگٹن پوسٹ سے منسلک صحافی جمال خاشقجی کی گمشدگی پر سعودی حکومت کو بھی تشویش ہے تاہم انہیں استنبول میں واقع سفارت خانے میں مدعو کرکے اغواء کرنا اور قتل کرنے کے الزامات بے بنیاد ہیں۔

سعودی وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اپنے شہریوں کی ہر طرح سے حفاظت کرنے کی خواہاں ہے، بہت جلد خاشقجی سے متعلق حقیقت منظر عام آجائے گی۔

شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف بن عبدالعزیز کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اپنے شہری کے قتل کا الزام عائد کرنا ریاست کے خلاف نفرت پھیلانے کی ناکام کوشش ہے جو عالمی قوانین اور اصولوں کے خلاف ہیں۔

سعودی صحافی رواں ماہ 2 اکتوبر کو ترک شہر استنبول سے اچانک لاپتہ ہوگئے تھے، اس حوالے سے یہ بھی کہا جارہا ہے کہ جمال خاشقجی کو ترکی میں سعودی قونصل خانے میں حراست میں رکھا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ولی عہد محمد بن سلمان کی پالیسیوں پر تنقید کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع ہونے کے بعد جمال خاشقجی خود ساختہ جلا وطنی ہوکر امریکا منتقل ہوگئے تھے جہاں وہ مشہور اخبار واشنگٹن پوسٹ میں صحافتی ذمہ داریاں انجام دے رہے تھے۔

خیال رہے کہ ترک پولیس نے سعودی صحافی کی گمشدگی کے حوالے سے کی جانے والی ابتدائی تحقیقات میں شبہ ظاہر کیا ہے کہ جمال خاشقجی مبینہ طور پر قتل ہوچکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں