اشتہار

کے پی میں جماعت اسلامی اور تحریک انصاف کا اتحاد ٹوٹنے کو ہے

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: جماعت اسلامی کے صوبائی امیر سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی نے خیبر پختونخوا حکومت سے علیحدگی کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی امیر نے کہا ہے کہ حکومت سے علیحدگی کا فیصلہ تحریک انصاف کے ساتھ اختلافات کی وجہ سے نہیں کیا بلکہ ان کی نیت اچھی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اب متحدہ مجلس عمل بحال ہوگئی ہے لہٰذا وقت کا تقاضا ہے کہ کے پی حکومت سے علیحدگی اختیار کرلی جائے۔

انھوں نے کہا کہ ہم حکومت سے اپنی راہیں الگ کرنے کے باوجود مشکل وقت میں اس کے ساتھ ہوں گے اور حکومت کو کم زور کرنے کی کسی کوشش کا حصہ نہیں بنیں گے۔

- Advertisement -

سینیٹر مشتاق احمد خان کا کہنا تھا کہ آئندہ ہفتے حکومت سے علیحدہ ہونے کا باقاعدہ اعلان وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرس میں کیا جائے گا۔

عمران خان نے 5 سال میں خیبر پختونخوا کا حال برا کردیا ہے، امیر مقام

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کے مابین سینیٹ کے انتخابات کے معاملے پر تلخی پیدا ہوگئی تھی اور دونوں طرف سے مخالفانہ بیانات کا ایک سلسلہ شروع ہوگیا تھا۔

یاد رہے کہ جماعت اسلامی ، جس کے پاس کے پی حکومت میں بلدیات اور خزانہ کی وزارتیں ہیں، کے امیر سراج الحق کے بیان کے بعد ترجمان تحریک انصاف نے کہا تھا کہ اگر جماعت اسلامی کو مسائل ہیں تو وہ حکومت سے علیحدہ کیوں نہیں ہوجاتی۔


 خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں