اشتہار

پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی نااہل ملک پر مسلط ہیں، سراج الحق

اشتہار

حیرت انگیز

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ مہنگائی کی آگ میں دھکیل کر عوام کو تنہا چھوڑ دیا گیا ہے، پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی نالائق اور نااہل ملک پر مسلط ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم، پی ٹی آئی ایک دوسرے کو ذلیل کرنے کے کھیل میں مصروف ہیں حکمرانوں کے بینک بیلنس، کارخانوں، شوگر ملز میں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم سے پوچھتا ہوں پی ٹی آئی کے دور میں بلاول نے مہنگائی مارچ کیا تھا جبکہ اسحاق ڈار نے آتے ہی کہا تھا ڈالر 200 روپے پر لاؤں گا ڈالر سستا چھوڑو آج ملتا ہی نہیں ہے۔

- Advertisement -

سراج الحق نے کہا کہ مزدور بے روزگار، خواتین بھی گھروں سے نکلنے پر مجبور ہیں خواتین شناختی کارڈ ہاتھ میں لے کر آٹے کے لیے ٹرکوں کے پیچھے بھاگتی ہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ یہ ظالم لوگ، مافیاز، آئی ایم ایف کے ایجنٹ، نالائق اور نااہل ہیں کہیں پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی کے نام پر مسلط ہیں۔

سراج الحق نے مزید کہا کہ انہوں نے شناختی کارڈ پاسپورٹ کو دنیا بھر میں بدنام کردیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں