اشتہار

جماعت اسلامی کے الیکٹرک کے خلاف آج کراچی میں ہڑتال کرے گی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ شہر میں بڑھتی ہوئی لوڈ شیڈنگ اور بجلی کے شارٹ فال کی وجہ سے جماعت اسلامی آج کے الیکٹرک کے خلاف شہر میں پر امن ہڑتال کرے گی  جس کی تمام سیاسی، مذہبی ودیگر جماعتوں نے حمایت کا اعلان کردیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کراچی آئے لیکن شہر میں لوڈ شیڈنگ تاحال جاری ہے جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، کے الیکٹرک نے ماضی میں بھی بڑے معاہدے کیے لیکن آج تک کوئی معاہدہ پورا نہیں کیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جماعت اسلامی بجلی کے شدید بحران میں کراچی کے عوام کے ساتھ ہے، شہر میں لوڈ شیڈنگ کے خلاف آواز بلند کرتے رہیں گے، یہی وجہ ہے کہ آج(جمعے)  کے الیکٹرک کے خلاف پرامن ہڑتال کر رہے ہیں۔

- Advertisement -

جماعت اسلامی کا کراچی میں لوڈ شیڈنگ کے خلاف 27 اپریل کو ہڑتال کا اعلان

خیال رہے کہ کے الیکٹرک کی جانب سے شہر میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث عوام کو روز مرہ کی زندگی میں مشکلات کا سامنا ہے اور معمولات زندگی بھی متاثر ہورہے ہیں، گذشتہ دنوں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کراچی پہنچے اور کے الیکڑک کو بجلی کی فراہمی کی ہدایت کی تھی اس کے باوجود لوڈ شیڈنگ تاحال جاری ہے۔

واضح رہے کہ جماعت اسلامی کی ہڑتال پر صدر الیکٹرونکس ڈیلرز کا کل معمول کے مطابق کاروبار جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے، اس حواے سے الیکڑونکس ڈیلر محمد رضوان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کی مصالحت کے نتیجہ میں لوڈ شیڈنگ میں کمی آئی تاہم لوڈ شیڈنگ ختم نہ ہوئی تو تاجر تنظیموں کے ساتھ سے مل کر احتجاج کریں گے۔

بجلی بحران پر وزیر اعلیٰ سندھ کی بے بسی، وزیر اعظم کو تیسرا خط لکھ دیا

علاوہ ازیں  آل سٹی تاجر اتحاد نے آج کی ہڑتال سے لاتعلقی کا اعلان کیا ہے جبکہ ہڑتال سے متعق تاجر اتحاد کا موقف ہے کہ ہڑتال امن خراب کرنے کے مترادف ہوگی۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں