بدھ, اپریل 23, 2025
اشتہار

جمیل فاروقی ایف آئی اے کے حوالے، مجسٹریٹ کے سامنے پیش کرنے کا حکم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: جوڈیشل مجسٹریٹ نے یوٹیوبر جمیل فاروقی کو وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے حوالے کرتے ہوئے کل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد پولیس نے جمیل فاروقی کو سٹی کورٹ میں پیش کیا اور ملزم کے 3 روزہ راہداری ریمانڈ کی استدعا کی۔ تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزم کو اسلام آباد کی عدالت میں پیش کرنا ہے۔

جمیل فاروقی نے عدالت میں کہا کہ میرے خاندان کو گرفتاری کا علم نہیں ہے۔ اس پر عدالت نے کہا کہ تفتیشی افسر ملزم کے خاندان کو گرفتاری سے متعلق اطلاع فراہم کرے۔

پراسیکیوٹر نے کہا کہ ملزم کا موبائل برآمد کیا گیا، اس نے اداروں کی تضحیک کی تھی، ہم نے تفتیش مکمل کرلی اور ایف آئی اے کیس کو مزید دیکھے۔

ملزم کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ جمیل فاروقی کا کیس سے تعلق نہیں، مقدمے سے ڈسچارج کیا جائے، عدالت فیصلہ کرے ایف آئی اے کے پاس کیس جانا چاہیے یا نہیں۔

اس پر عدالت نے ملزم کو ایف آئی اے کے حوالے کرنے کا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

خیال رہے کہ پیر کے روز جمیل فاروقی کو کراچی سے گرفتار کیا گیا تھا۔ ملزم پر اسلام پولیس پر جھوٹے الزامات لگانے کا مقدمہ تھانہ رمنا میں درج ہے۔

پولیس کے مطابق جمیل فاروقی نے اپنے وی لاگ میں اسلام آباد پولیس پر جھوٹا الزام لگایا تھا کہ پولیس نے ملزم شہباز گل پر جسمانی اور جنسی تشدد کیا۔

اہم ترین

مزید خبریں