اتوار, جولائی 7, 2024
اشتہار

جیمز اینڈرسن نے کس بولر کا ایکشن کاپی کرنے کا اعتراف کیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

انگلش فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے ایک میچ میں آسٹریلوی فاسٹ بولر پیٹ کمنز کے ایکشن کی نقل کی تھی۔

انگلینڈ کے مایہ ناز فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن نے پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے پیٹ کمنز کا بولنگ ایکشن بہت پسند ہے، سری لنکا کے خلاف گال ٹیسٹ میں لنچ کے بعد مارک ووڈ مڈ آف پر فیلڈنگ کررہے تھے میں نے ان سے کہا کہ میں پیٹ کمنز کا ایکشن کاپی کرنے جارہا ہوں۔

جیمز اینڈرسن نے کہا کہ مجھے اس اوور میں ایک وکٹ بھی ملی پھر مارک ووڈ نے کہا کہ آپ کو انہی کی طرح بولنگ کرنی چاہیے۔

- Advertisement -

انگلش فاسٹ بولر نے پیٹ کمنز کی تعریف کی اور انہیں خطرناک بولر قرار یا۔

واضح رہے کہ انگلینڈ کے لیے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر جیمز اینڈرسن 10 جولائی کو لارڈز میں ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنا 188واں اور آخری ٹیسٹ میچ کھیلیں گے۔

41 سالہ فاسٹ بولر نے ٹیسٹ کرکٹ میں 700 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں