لندن : ہالی ووڈ فلموں کی مانور سیریز جیمز بانڈ کی فلموں کے اداکار ڈینیئل کریگ کو برطانیہ کی رائل نیوی نے اعزازی کمانڈر بنادیا گیا۔
ڈینیئل کریگ کا کہنا تھا کہ وہ اسے اپنے لیے ایک بہت بڑا اعزاز سمجھتے ہیں۔ اداکار ڈینیئل کریگ جو کہ ان دنوں اپنی پانچویں جیمز بانڈ فلم "نو ٹائم ٹو ڈائی” کی ریلیز کے منتظر ہیں، ان کا اس تقرری پر کہنا ہے کہ یہ ان کے لیے ایک خصوصی اور نمایاں اعزاز ہے۔
Daniel Craig has been made an honorary Commander in the Royal Navy. Commander Craig said: “I am truly privileged and honoured to be appointed the rank of Honorary Commander in the senior service.” pic.twitter.com/5pPDdznejE
— James Bond (@007) September 23, 2021
غیر ملکی خبر رساں ادارےکی رپورٹ کے مطابق آفیشل جیمز بانڈ ٹوئٹر پیج نے ڈینیل کریگ کی رائل نیوی کے یونیفارم میں ایک تصویر شیئر کی ہے جس پر تحریر ہے کہ ڈینیئل کریگ کو رائل نیوی میں اعزازی کمانڈر تعینات کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ ہالی وڈ کی فلموں میں جیمز بانڈ کے کردار کو بڑی اسکرین پر پہلی بار سال 1962 میں فلم ڈاکٹر نو میں دیکھا گیا، اب تک سات اداکار اس کردار کو ادا کرچکے ہیں۔
اب اس میں ایک اور اداکار کا جلد اضافہ ہونے جا رہا ہے کیونکہ فلمی دنیا میں سب سے بڑے جاسوس کا کردار ادا کرنے والے ڈینیئل کریگ اب ریٹائرڈ ہوگئے، جس کے بعد نئے جیمز بانڈ کی تلاش شروع ہوچکی ہے۔