اسلام آباد : جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے قریبی ساتھی جان اچکزئی نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق جے یو آئی کے رہنما نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا،اپنے جاری کر دہ بیان میں جان اچکزئی کاکہنا ہے کہ میں نے جے یوآئی ایف کا مؤقف ہر فورم پر انتہائی صلاحیت کے ساتھ پیش کیا،لیکن اب سربراہ جے یو آئی ایف کے ساتھ جو تعلق تھا وہ ختم ہو گیاہے.
انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ اچھا وقت گزرا، اس دوران مولانا فضل الرحمان کی بھر پور سرپرستی بھی حاصل رہی۔
جان اچکزئی نے کہا کہ پارٹی کے بعض رہنماء ان کے مؤقف کو سمجھنے سے قاصر ہیں اور ان کیخلاف بے بنیاد پروپیگنڈہ کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان پارٹی میں ان کو زیادہ اہمیت دیتے تھے جو کہ دوسرے رہنماﺅں کو پسند نہیں تھا،دکھ اس بات کا ہے کہ ان کی ذات کو تنقید بنانے سے پارٹی کو نقصان پہنچ رہا ہے۔
جان اچکزئی نے جے یو ائی چوڑ دی۔ مورخہ: 11/09/2013 (پ ر) جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی ترجمان اور جے یو ائی کے سر… http://t.co/bOAAlxRQtZ
— Jan Achakzai (@Jan_Achakzai) September 11, 2015