تازہ ترین

شہری پٹرول پر بڑے ریلیف سے محروم، ڈالر کی سابقہ ایڈجسٹمنٹ رکاوٹ بن گئی

اسلام آباد: ڈالر کی سابقہ ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے...

حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر فریٹ مارجن بھی بڑھا دیا

اسلام آباد: او ایم سی اور ڈیلرز مارجن کے...

حکومت کا دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے بعد بڑے ایکشن کا فیصلہ

نگراں وفاقی حکومت نے دہشتگردی کے حالیہ تواتر سے...

میانوالی میں حملہ ناکام، 2 دہشتگرد ہلاک، پولیس اہلکار شہید

پنجاب کے ضلع میانوالی میں کنڈل پٹرولنگ پوسٹ پر...

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں...

صحافی جان محمد مہر کے قاتلوں کے 3 اہم سہولت کار گرفتار

سکھر : صحافی جان محمد مہر کے قاتلوں کے اہم سہولت کار سمیت مزید 3 ملزمان کو کچے سے گرفتارکرلیا گیا، ایس ایس پی سکھر کا کہنا ہے کہ جان محمد مہر کے قاتلوں کے قریب پہنچ چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صحافی جان محمد مہر قتل کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ، کچے میں آپریشن کے دوران قاتلوں کے اہم سہولت کار سمیت مزید 3 ملزمان
کو گرفتار کرلیا گیا۔

ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں نے کہا کہ قاتلوں کی سہولت کاری میں ملوث مزید3ملزمان گرفتار کرلیے اور جان محمد مہرکےقاتلوں کےقریب پہنچ چکے ہیں۔

عرفان علی سموں کا کہنا تھا کہ قاتلوں کی گرفتاری کیلئے کچے میں دوسرے روز بھی آپریشن جاری ہے، کچے سے شہر آمدورفت کے راستوں اور دریا میں چلنے والی کشتیوں کو بند کر دیا گیا ہے اور ڈرون کیمروں کی مددسے ملزمان کےٹھکانوں کی نشاندہی کی جارہی ہے۔

گذشتہ روز سکھر میں صحافی جان محمد مہر قتل کیس میں چار مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی گئی تھی ، پولیس کا کہنا تھا کہ صحافی جان محمد کے قاتلوں کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

یاد رہے گذشتہ ماہ کے آخر میں محکمہ داخلہ سندھ نے جان محمد مہرقتل کیس کی تحقیقات سی ٹی ڈی سکھر کے ڈی ایس پی عبدالقدوس کلوڑ کے سپرد کر دی تھی۔

وزیرداخلہ سندھ کا کہنا تھا کہ جان محمد مہر کے بہیمانہ قتل کے ملزمان کی گرفتاری کیلئے تحقیقات تیز کی جائیں جان محمد مہر کے لواحقین کو فوری طور پر فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے۔

Comments

- Advertisement -