بدھ, دسمبر 25, 2024
اشتہار

جاناں ملک اتنے عرصے سے کہاں ہیں؟ ویڈیو شیئر کردی

اشتہار

حیرت انگیز

ماضی کی معروف پاکستانی اداکارہ جاناں ملک نے گزشتہ چند برسوں سے ٹی وی اسکرین سے دوری اختیار کی ہوئی ہے، ساتھ ہی وہ اپنے کاروبار سے بھی دوری اختیار کرچکی ہیں۔

جاناں ملک نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر حال ہی میں ایک ویڈیو شیئر کی اور اپنے چاہنے والوں سے سوال بھی کر ڈالا۔

ان دنوں ماضی کی معروف اداکارہ جاناں ملک کینیڈا کے شہر وینکوور میں مقیم ہیں جہاں وہ سردی اور برفباری سے لطف اندوز ہو رہی ہیں۔

- Advertisement -

اداکارہ کی جانب سے جو ویڈیو شیئر کی گئی ہے اس میں انہیں شدید برفباری کے دوران خریداری کر کے واپس گھر جاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

جاناں ملک نے ویڈیو میں اپنے چاہنے والوں سے سوال کیا کہ ’برفباری کے لیے کون سا لفظ استعمال کرتے ہیں کہ برفباری زیادہ ہو رہی ہے یا برفباری تیز ہو رہی ہے۔

پاکستانی اداکارہ نے ساتھ ہی اپنی چند تصاویر بھی شیئر کی ہیں، جس میں ان کی رہائش گاہ کو شدید برف کی لپیٹ میں دیکھا جاسکتا ہے جبکہ ایک تصویر میں اسنو مین نظر آرہا ہے۔

جاناں ملک نے شیئر کی گئی ویڈیوز اور تصاویر کے ساتھ کیپشن میں تحریر کیا کہ مجھے سردیاں نہیں پسند لیکن برفباری مجھے بہت زیادہ پسند ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں