جمعہ, دسمبر 13, 2024
اشتہار

جھانوی کپور کا ’خانز‘ کے ساتھ کام کرنے سے انکار

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ جھانوی کپور نے شاہ رخ، عامر اور سلمان خان کے ساتھ کام کرنے سے انکار کردیا۔

بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور نے کہا کہ اگر مجھے شاہ رخ، عامر اور سلمان خان کے ساتھ کاسٹ کیا گیا تو عجیب سا محسوس ہوگا۔

جھانوی کپور نے کہا شاید ہی کوئی ایسا شخص ہو جو ان تینوں کے ساتھ کام نہ کرنا چاہے لیکن اگر میں ان کے مدمقابل ہیروئن آئی تو یہ تھوڑا عجیب لگے گا۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا مجھے لگتا ہے کہ میری آن اسکرین کیمسٹری اداکار رنبیر کپور اور ورون دھون کے ساتھ زیادہ اچھی رہے گی، میں ان کے ساتھ فلموں میں اچھی دکھائی دوں گی۔

جھانوی کا کہنا تھا کہ مجھے عالیہ بھٹ بہت پسند ہیں اور انہوں نے مجھے اداکاری اور اپنی شخصیت کے بے حد متاثر کیا ہے۔

واضح رہے کہ جھانوی کپور نے 2018 میں فلم ‘دھڑک’ سے انڈسٹری میں قدم رکھا تھا اور ان کے ساتھ شاہد کپور کے بھائی ایشان کھٹر نے مرکزی کردار نبھایا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں