بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

جھانوی کپور مہنگا ترین بنگلہ خریدنے پر تنقید کی زد میں آگئیں

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کی مشہور اداکارہ جھانوی کپور مہنگا ترین بنگلہ خریدنے کی وجہ سے ناقدین کے نشانے پر آگئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جھانوی کپور نے حال ہی میں ریاست مہاراشٹر کے شہر باندرہ میں 65 کروڑ (بھارتی روپے) کا بنگلہ خریدا ہے۔

بنگلہ 8,669 مربع فٹ کے رقبے پر پھیلا ہوا ہے۔ اس میں 5 کاروں کے لیے پارکنگ کی جگہ اور ایک سوئمنگ پول کے ساتھ باغ بھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جھانوی کپور نے سجل علی کو دیکھتے ہی گلے لگا لیا، ویڈیو وائرل

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Janhvi Kapoor (@janhvikapoor)

جھانوی کپور نے شہر کے پوش علاقے پالی ہل میں بنگلے کے لیے 3 کروڑ 90 لاکھ کی اسٹامپ ڈیوٹی بھی ادا کر دی۔

سوشل میڈیا پر لوگ جھانوی کپور پر تنقید کر رہے ہیں۔ صارفین سوال کر رہے ہیں کہ فلمیں فلاپ ہونے کے باوجود اداکارہ نے اتنا مہنگا بنگلہ کیسے خرید لیا؟

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Janhvi Kapoor (@janhvikapoor)

جھانوی کپور بالی وڈ کی آنجہانی لیجنڈ اداکارہ سری دیوی اور معروف پروڈیوسر بونی کپور کی صاحب زادی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں