شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ جنیس ٹیسا کی ڈرامہ سیریل ’حسرت‘ کے سیٹ سے تصاویر وائرل ہوگئیں۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ جینیس ٹیسا نے ڈرامہ سیریل ’حسرت‘ کے سیٹ سے تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں گاڑی میں سفر کرتے ہوئے خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔
انہوں نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’حالات جیسے بھی ہوں، فبیحہ اپنے سحر میں رہنے کا انتظام کرتی ہے۔‘
اداکارہ نے پوسٹ میں ڈرامہ سیریل ’حسرت‘ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔
جینیس ٹیسا نے گزشتہ روز یہ تصاویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔
ایک صارف نے لکھا کہ ’آپ کی مسکراہٹ بہت خوبصورت ہے۔‘ دوسرے مداح نے لکھا کہ ’حسرت کی فبیحہ بہت پیاری ہے۔‘
واضح رہے کہ ڈرامہ سیریل ’حسرت‘ میں جنیس ٹیسا ’فبیحہ‘ کا کردار نبھا رہی ہیں، ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں فہد شیخ ’ارہم‘۔ کرن حق ’ثنایا‘، روبینہ اشرف، چائلڈ اسٹار حورین، سبحان اعوان ودیگر شامل ہیں۔
’حسرت‘ کی ہدایت کاری کے فرائض میثم نقوی نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی رخشندہ رضوی نے لکھی ہے۔