معروف ٹک ٹاکر و اداکارہ جنت مرزا کا کہنا ہے کہ پاکستان سے باہر رشتہ آئے تو کوئی اعتراض نہیں۔
اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’شانِ سحور‘ میں ٹک ٹاکر جنت مرزا نے بہن علیشبا اور والدہ کے ساتھ شرکت کی اور میزبان کی جانب سے پوچھے گئے مختلف سوالات کے جوابات دیے۔
میزبان نے پوچھا کہ شادی کا کیا پلان ہے؟ جواب میں اداکارہ نے کہا کہ مجھے پاکستان سے باہر رشتہ آنے پر کوئی اعتراض نہیں ہے بس والدین چکر لگاتے رہے اور مجھ سے ملتے رہیں۔
علیشبا نے کہا کہ مجھے پاکستان میں ہی شادی کرنی ہے کیونکہ باہر سارے کام خود کرنے ہوتے ہیں۔
والدہ نے بتایا کہ جنت مرزا میرے ساتھ گھر میں تھوڑا بہت کام کروا دیتی تھی تو بہنوں نے کہنا شروع کردیا کہ تم تو گھر کی نوکرانی ہو۔
میزبان نے پوچھا کہ سحر شادی کے بعد برطانیہ چلی گئی ہیں اب انہیں تو گھر کے کام خود کرنے ہوتے ہوں گے تو وہ ایڈجسٹ ہوگئی کھانا وغیرہ بنا رہی ہیں۔
جواب میں جنت مرزا نے کہا کہ زندگی بہت تبدیل ہوگئی ہے ساری زندگی پاپا نے ہمیں کچن میں جانے نہیں دیا اب وہ برطانیہ گئی ہے تو کھانا بنانا سیکھ لیا ہے اور وہ ہمیں بتاتی ہے کہ میں نے فلاں چیز بنائی ہے تو ہم حیران ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ابھی تک سحر سے ملنے برطانیہ نہیں گئے لیکن ارادہ ہے کہ جلد جائیں گے۔