بدھ, جنوری 22, 2025
اشتہار

پولیس افسر بننا چاہتی تھی ٹک ٹاکر بن گئی، جنت مرزا

اشتہار

حیرت انگیز

ٹک ٹاک اسٹار اور اداکارہ جنت مرزا کا کہنا ہے کہ پولیس افسر بننا چاہتی تھی ٹک ٹاکر بن گئی۔

سوشل میڈیا اسٹار جنت مرزا نے حال ہی میں دنانیر مبین کے پوڈ کاسٹ میں شرکت کی اور اس دوران نجی زندگی سمیت دیگر موضوعات پر اظہار خیال کیا۔

دنانیر نے پوچھا کہ اتنی زیادہ کامیابی کو کیسے ہینڈل کرتی ہیں؟

- Advertisement -

جواب میں جنت مرزا نے کہا کہ وقت کے ساتھ بندہ سیکھ جاتا ہے، مجھے یہ آئیڈیا نہیں تھا کہ میں مشہور ہوں پھر میرے پاس بچے آئے اور کہا کہ آپ کے ساتھ تصویر بنوانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کبھی نہیں سوچا تھا کہ اتنی مشہور ہوجاؤں گی، پہلی بھی کہہ چکی ہوں کہ پولیس افسر بننا چاہتی تھی، چھوٹی بہن علیشبا کے ساتھ ویڈیو بنائی جو وائرل ہوگئی جب لوگوں نے ویڈیو پسند کی تو اور بنانا شروع کردیں۔

ٹک ٹاکر نے کہا کہ ہماری نئی جنریشن سنیما جانا پسند نہیں کرتی جس کی وجہ مہنگائی بھی ہے اور وہ گھر بیٹھ کر فون استعمال کرتے ہیں تو میں ٹک ٹاک کو ترجیح دوں گی جہاں لوگ مجھے گھر بیٹھے دیکھ سکتے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں جنت مرزا نے کہا کہ میں 2020 میں جاپان چھ ماہ کے لیے گئی تھی لوگوں نے افوا پھیلادی کہ میں نے پاکستان چھوڑ دیا ہے، اس وقت لوگ ٹک ٹاکر پر تنقید کرتے تھے تو میں نے لکھا تھا کہ پاکستان میں کچھ لوگ جو گھر میں بیٹھ کر نفرتیں پھیلاتے ہیں وہ اچھے نہیں ہیں لیکن پاکستان بہت اچھا ملک ہیں۔

فٹنس سے متعلق انہوں نے کہا کہ میں گزشتہ آٹھ سال سے ورک آؤٹ کررہی ہوں اور کوشش ہوتی ہے کہ روزانہ ایکسرسائز کروں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں