اشتہار

سگریٹ نہ پینے والے ملازمین کو اضافی چھٹیاں دینے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

ٹوکیو: جاپان میں موجود نجی کمپنی نے سگریٹ نوشی نہ کرنے والے ملازمین کو اضافی چھٹیاں دینے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سگریٹ نوشی  کی بری  لت میں مبتلا افراد کو گاہے بگاہے تنبیہ پیغامات دیے جاتے ہیں کہ اُن کا یہ عمل کس قدر نقصان دہ ہے مگر سگریٹ نوش انہیں ماننے کے لیے تیار نہیں ہوتا۔

تمباکو نوشی کے عالمی دن کے موقع پر عالمی ادارہ صحت کی جانب سے آنے والے رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھا کہ ہر سال دنیا بھر میں لاکھوں لوگ سگریٹ نوشی کی وجہ سے جاں بحق ہوتے ہیں تاہم ان کی تعداد میں روز بہ روز اضافہ بھی ہورہا ہے۔

جاپان کی نجی کمپنی نے ملازمین کو اس بری لت سے نجات دلانے کے لیے تمام لوگوں کو زبردست پیش کش کر دی، منتظمین کے مطابق جو ملازم سگریٹ نوشی نہیں کرے گا اُسے سالانہ چھٹیوں کے ساتھ 6 مزید اضافی چھٹیاں دی جائیں گی۔

- Advertisement -

کمپنی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ملازمین کو سگریٹ پینے والے ساتھیوں سے شکایت تھی جسے مدنظر رکھتے ہوئے ایک اعلیٰ سطح مٹینگ طلب کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ بورڈ آف ڈائریکٹرز کی مٹینگ میں یہ تجویز سامنے آئی کہ سگریٹ نوشی نہ کرنے والے ملازمین کو 6 اضافی چھٹیاں دی جائیں تاکہ سگریٹ نوشی کرنے والوں کی حوصلہ شکنی ہو۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ اس عمل سے سگریٹ پینے والے افراد کی حوصلہ شکنی ہوگی اور ممکن ہے اس نئے اعلان کی وجہ سے کوئی بری عادت سے چھٹکارا حاصل کرلے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں