اشتہار

پاکستانی رکشے اب جاپان میں بھی چلیں گے

اشتہار

حیرت انگیز

جاپان یوں تو اپنی صنعتی ترقی کی وجہ سے سب سے آگے ہے تاہم اب اسے آٹو موبائلز کی صنعت میں پاکستان کی مدد کی ضرورت پڑ گئی اور جاپان نے ایک منفرد شے پاکستان سے درآمد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

یہ شے کچھ اور نہیں بلکہ پاکستان کے 3 پہیوں والے سی این جی رکشے ہیں جو اب جاپان کی سڑکوں پر بھی دوڑتے نظر آئیں گے۔

گو کہ آٹو موبائلز کی صنعت میں جاپان نے بے شمار گاڑیاں متعارف کروائی ہیں تاہم اب وہ سفری سہولیات کے کم قیمت ذرائع کی طرف توجہ دے رہا ہے اور اس کے لیے اس کی نظر انتخاب پاکستانی رکشاؤں پر ٹہری ہے۔

- Advertisement -

پاکستان سے جاپان کو رکشے درآمد کر کے دینے والی انجینئرنگ کمپنی کا کہنا ہے کہ پاکستانی رکشوں اور ٹرکوں پر گہرے رنگوں سے بنائے گئے خوبصورت نقش و نگار ہمیشہ سے دنیا بھر کو متاثر کرتے رہے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ٹرک آرٹ بھی پوری دنیا میں بے حد مقبول ہے۔

مزید پڑھیں: معروف فیشن برانڈ پاکستانی ٹرک آرٹ سے متاثر

یاد رہے کہ جاپان کو پاکستانی رکشوں کی برآمد پاکستانی معیشت کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگی کیونکہ پاکستان میں مقامی طور پر تیار کردہ موٹر وہیکلز پہلی بار پاکستان سے باہر بھجوائی جارہی ہے۔

اس درآمد سے پاکستان اور جاپان دونوں کی معیشت کو بے انتہا فائدہ پہنچے گا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں