تازہ ترین

مستونگ دھماکے میں ’را‘ ملوث ہے، نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی

اسلام آباد : نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا...

9 مئی واقعات : چیئرمین پی ٹی آئی کی 9 ضمانت کی درخواستیں منظور

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے 9...

نواز شریف نے 4 سال بعد وطن واپسی کیلئے ٹکٹ بک کروالیا

لندن : مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف...

شہری پٹرول پر بڑے ریلیف سے محروم

اسلام آباد: ڈالر کی سابقہ ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے...

انٹر کمپنی ادائیگیوں کے لیے ڈیجیٹل اثاثہ پلیٹ فارم کی تشکیل

ٹوکیو : جاپان کی 8 بڑی کمپنیوں نے ایک اہم پیش رفت میں مشترکہ طور پر انٹر کمپنی ادائیگیوں کے لیے ڈیجیٹل اثاثہ پلیٹ فارم تشکیل دینے کا اعلان کیا ہے۔

اس اقدام کا بنیادی مقصد ڈیجیٹل کرنسی کی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے زیادہ مؤثر اور کفایت شعاری سے تجارتی ادائیگیوں میں سہولت فراہم کرنا ہے، جو کم سے کم لاگت پر فوری طور پر لین دین کو قابل بناتا ہے۔

اس حوالے سے جاپان کی آٹھ بڑی کمپنیوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ مشترکہ ڈیجیٹل اثاثوں کا بنیادی ڈھانچہ تشکیل دینے کے لیے ایک کمپنی ’پروگمیٹ‘ قائم کر رہے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ وہ خود اپنی کرپٹو کرنسی کا بھی اجراء کریں گے۔

ان کمپنیوں نے پیر کے روز اعلان کیا کہ وہ مل کر اکتوبر میں ’پروگمیٹ‘کا آغاز کریں گے۔ ان آٹھ کمپنیوں میں مِٹسوبیشی، یو ایف جے ٹرسٹ اینڈ بینکنگ، سُمیتومو مِتسُوئی ٹرسٹ بینک اور این ٹی ٹی ڈیٹا شامل ہیں۔

پروگمیٹ کے بانی سائتو تیتسُویا نے کہا کہ بنیادی ڈھانچوں کے ملتے جلتے نظاموں سے کارکردگی متاثر ہوتی ہے، ان کا کہنا تھا کہ پروگمیٹ کو ایک ہی مضبوط نیٹ ورک کی تشکیل کے لیے بنایا گیا ہے۔

کمپنیوں کے عہدیداروں نے بتایا کہ نئی کمپنی کرپٹو اثاثوں کی بنیاد پر اپنی کرنسی یا اسٹیبل کوائن کے اجراء کے طریقوں کا مطالعہ کرے گی، ان کا کہنا تھا کہ اس کو ین، ڈالر اور دیگر کرنسیوں سے جوڑا جائے گا اور بلاک چین ٹیکنالوجی استعمال کی جائے گی، انہوں نے امید ظاہر کی کہ آئندہ موسم گرما تک وہ اپنے اسٹیبل کوائن کے اجراء کی شروعات کر لیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس سے دیگر فوائد کے علاوہ سرحد کے پار تجارت کے لیے ادائیگیوں میں تیزی لانے اور کاروباری لین دین پر اٹھنے والی فیسوں کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔

Comments

- Advertisement -