تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

خاتون نے جوڑوں کی علیحدگی پر روشن ہونے والا بلب ایجاد کرلیا

ٹوکیو : جاپان کی خاتون نے ایسا اسمارٹ بلب بنایا ہے جو صرف سوشل میڈیا پر جوڑوں کی علیحدگی پر روشن ہوتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا اتنا پلیٹ فارم ہے تقریباً پوری دنیا ہی اس میں سمائی ہوئی ہے جہاں ہر پل سوشل میڈیا پر خوشیاں بکھر رہی ہوتی وہیں متعدد جوڑوں کا بریک بھی سوشل میڈیا پر ہورہا ہوتا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ جاپانی خاتون نے ایک ایسا بلب ایجاد کیا ہے جو سوشل میڈیا پر جوڑوں کی علیحدگی کے وقت خود بخود روشن ہوجاتا ہے۔

ایسا خاص بلب بنانے کی وجہ بھی بہت خاص اور دلچسپ ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق جاپانی خاتون مرینا فوجیوارا خوش و خرم جوڑے کو دیکھ افسردہ ہوجاتی ہیں کیونکہ وہ خود تنہا ہیں۔

مذکورہ خاتون کو جوڑوں کی علیحدگی پر خوشی ہوتی ہے اسی لیے انہوں نے ایسا بلب ایجاد کیا ہے جو سوشل میڈیا پر جوڑوں کی علیحدگی پر روشن ہوجاتا ہے اور مرینا کے چہرے پر مسکراہٹ آجاتی ہے۔

مرینا کا کہنا تھا کہ اُن کا اسمارٹ لائٹ بلب ایک بریج کے ذریعے انٹرنیٹ سے کنکٹ ہے۔ جب بھی کوئی ٹوئٹر پر اپنے بریک اپ کا ٹوئٹ کرتا ہے یہ بلب روشن ہو جاتا ہے۔

غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرینا نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر ہونے والے بریک اپ کے بعد لوگوں کا اسٹیٹس آئیکون تبدیل ہوجاتا ہے اسی لیے میں ایسی ڈیوائس تیار کی جو ٹوئٹر کو اسکین کرکے بریک اپ پر اسٹیٹس تبدیل ہوتے ہی بلب کو روشن ہوجائے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ مرینا نے اس ڈیوائس کی تیاری میں آئی ایف ٹی ٹی ٹی سے بھی مدد لی تھی۔

Comments

- Advertisement -