جڑانوالہ: بس نے موٹرسائیکل رکشہ کو کچلنے کے واقعے میں جاں بحق افراد کی تعداد 11 ہوگئی ، جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔
تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ کے علاقے لنڈیانوالہ میں خوفناک حادثہ پیش آیا، جس میں بس نے موٹر سائیکل رکشہ کو کچل ڈالا ، حادثے میں جاں بحق افرادکی تعداد 11ہوگئی۔
،پولیس نے بتایا کہ بدقسمت خاندان کے افراد لوڈر رکشہ پر سوار ہوکر جارہے تھے کہ پیچھے سے آنے والے تیز رفتار بس رکشہ کو روندتی ہوئی گذر گئی، حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں میں6 خواتین 5افراد شامل ہیں۔
پولیس کا کہنا تھا کہ زخمی ہونے والے 6افراد کو شدید زخمی حالت مختلف پرائیویٹ اور سرکاری ایمبولینسز کے ذریعہ فیصل آبادمنتقل کردیا گیا جہاں ان کی حالت بھی انتہائی نازک بیان کی جاتی ہے.
پولیس کے مطابق رکشہ میں ایک ہی خاندان کے افراد سوار تھے، جو عید کی چھٹیاں گذارنے کے بعد واپس شہر آرہےتھے، المناک حادثہ کی خبر گاؤں میں پہنچتے ہی ہر طرف کہرام برپا ہوگیا اور ہر آنکھ اشکبار تھی۔
اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخؐیوں کو ہسپتال منتقل کیا جبکہ پولیس تھانہ لنڈیانوالہ نے حادثہ کی شکار مسافر بس کو قبضہ میں لے کر مفرور ڈرائیور کی تلاش شروع کردی ہے۔
آر پی او فیصل آباد ذیشان اصغر نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے، پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا۔