بھارت کے مایہ ناز فاسٹ بولر جسپریت بمراہ نے وسیم اکرم کا ریکارڈ توڑ دیا۔
انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں جسپریت بمراہ نے زیب کرولی اور بین ڈکٹ کی وکٹیں حاصل کیں اور وسیم اکرم کا ریکارڈ توڑا۔
جسپریت بمراہ سینا ممالک (جنوبی افریقا، انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا) میں 147 وکٹیں حاصل کرلی جو کسی ایشیائی بولر کی سب سے زیادہ وکٹیں ہیں۔
وسیم اکرم نے سینا ممالک کے خلاف 146 وکٹیں حاصل کی ہیں۔
فہرست میں انیل کمبلے 141 وکٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں جبکہ ایشانت شرما نے 130 اور محمد شامی نے 123 وکٹیں حاصل کی ہیں۔
جسپریت بمراہ نے جنوبی افریقا میں 38، انگلینڈ میں 39، نیوزی لینڈ میں 6 اور آسٹریلیا میں سب سے زیادہ 64 وکٹیں حاصل کی ہیں۔
انگلینڈ کے خلاف بھارتی ٹیم 471 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں اور ان کی آخری سات وکٹیں صرف 41 رنز پر گر گئیں۔
پہلی اننگ میں انگلینڈ نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 206 رنز بنائے ہیں، اولی پوپ 100 اور ہیری بروک بغیر کوئی رن بنائے ناٹ آؤٹ ہیں۔
بھارت کی جانب سے تینوں وکٹیں جسپریت بمراہ نے حاصل کی ہیں۔