ہفتہ, جنوری 4, 2025
اشتہار

جسپرت بمراہ کو ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی مل گئی مگر ۔۔۔۔۔ ؟

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کو آسٹریلیا کے خلاف پہلا ٹیسٹ جتوانے والے مایہ ناز بھارتی فاسٹ بولر جسپرت بمراہ کو ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی مل گئی ہے۔

بھارتی ٹیم کے ستارے گردش میں مگر اس کے بولر جسپرت بمراہ کے ستارے عروج پر ہیں۔ کرکٹ آسٹریلیا کی میڈیا ویب سائٹ کرکٹ ڈاٹ کام ڈاٹ اے یو نے گزرے سال کے آخری دن 31 دسمبر کو 2024 کی بہترین ٹیسٹ ٹیم کا انتخاب کیا ہے اور اس کی قیادت کسی بھارتی پیسر جسپرت بمراہ کو سونپی گئی ہے۔

مذکورہ ٹیم میں قیادت تو دور بارڈر گواسکر ٹرافی میں آسٹریلیا کو بھارت کے خلاف دو ایک کی نا قابل شکست سبقت دلانے والے بہترین آل راؤنڈر اور کینگرو ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

اس ٹیم میں سب سے زیادہ انگلینڈ کے 3 کھلاڑیوں کو ٹیم میں جگہ ملی ہے۔ بھارت، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے دو، دو کھلاڑیوں کے علاوہ جنوبی افریقہ اور سری لنکا کے ایک، ایک کھلاڑی کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔ جب کہ پاکستان، بنگلہ دیش، افغانستان، ویسٹ انڈیز کا کوئی کھلاڑی جگہ نہیں بنا سکا ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا کے ذریعہ منتخب بیسٹ ٹیسٹ ٹیم ان ممبران پر مشتمل ہے۔

جسپرت بمراہ (کپتان)، یشوی جیسوال، بین ڈکیٹ، جو روٹ، رچن رویندر، ہیری بروک، کمنڈو مینڈس، ایلیکس کیری (وکٹ کیپر)، میٹ ہنری، جوش ہیزل ووڈ اور کیشو مہاراج۔

واضح رہے کہ بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلی جا رہی پانچ ٹیسٹ میچوں کی بارڈر، گواسکر سیریز میں میزبان کینگرو ٹیم کو دو، ایک کی نا قابل شکست برتری حاصل ہے۔ ایک میچ بارش کی نذر ہوا جب کہ آخری میچ 3 جنوری سے سڈنی میں کھیلا جائے گا۔

بھارت کو واحد فتح جاری سیریز کے اولین ٹیسٹ میں جسپرت بمراہ کی قیادت میں ملی تھی۔ اس کے بعد روہت شرما کی قیادت میں بھارتی ٹیم کو بڑی شکستوں کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد وہ شدید تنقید اور دباؤ کا شکار ہیں اور دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ سڈنی ٹیسٹ کے بعد وہ ٹیسٹ کرکٹ چھوڑنے کا اعلان کر سکتے ہیں۔

دوسری جانب جسپرت بمراہ اب تک رواں ٹیسٹ سیریز کے کامیاب ترین بولر ہیں۔ انہوں نے چار ٹیسٹ میچز میں 30 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔

آسٹریلیا سے شکست کے بعد بھارتی ڈریسنگ روم میں کیا کچھ ہوا؟

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں