ممبئی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کے اچانک ٹیم کو چھوڑ کر اپنے وطن بھارت واپس لوٹنے کی وجہ سامنے آگئی۔
گزشتہ روز یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ بمراہ سری لنکا میں موجود بھارتی اسکواڈ کو چھوڑ کر فوری طور پر بھارت چلے گئے ہیں جب کہ اس کی وجہ نہیں بتائی گئی تھی۔
جسپریت بمراہ بھارتی اسکواڈ کو چھوڑ کر اچانک ممبئی کیوں روانہ ہوئے؟
تاہم اب بھارتی بولر جسپریت بمراہ نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹگرام پر اعلان کیا کہ ان کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔
View this post on Instagram
انہوں نے اپنے اور اہلیہ سنجنا کے ہاتھ کے ہمراہ نومولود کے ہاتھ کی تصویر شیئر کی اور کیپشن میں لکھا کہ پیر کی صبح بیٹے کی پیدائش ہوئی جس کا نام ’انگد جسپریت بمراہ‘ رکھا گیا ہے۔
خیال رہے کہ بھارت کے فاسٹ بولر جسپریت بمراہ اور سنجنا گنیسن کی شادی مارچ 2021 میں ہوئی تھی۔
واضح رہے کہ ایشیا کپ میں آج پیر کو نیپال اور بھارت کی ٹیمیں انٹرنیشنل کرکٹ میں پہلی بار آمنے سامنے ہیں، جس میں بمراہ شامل نہیں ہوں گے۔
نیپال کے خلاف میچ بھارت کے لیے مرو یا مارو کی صورت اختیار کرگیا ہے، سپر فور میں جگہ بنانے کے لیے بلیو شرٹس کے لیے یہ میچ جیتنا لازمی ہے۔