پیر, جنوری 6, 2025
اشتہار

’یہ 10ویں نمبر کے بیٹر کی طرح کھیل رہا ہے‘ بمراہ نے کونسٹاس کا مذاق اُڑا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی ٹیم کے کپتان جسپریت بمراہ نے آسٹریلوی اوپنر بیٹر سیم کونسٹاس کا مذاق اڑا دیا۔

آسٹریلوی اوپنر سیم کونسٹاس نے میلبرن ٹیسٹ میں ڈیبیو پر نصف سنچری اسکور کی اور بھارتی ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کی جم کر پٹائی کی۔

جسپریت بمراہ کے اوور میں کونسٹاس کی پٹائی دیکھ کر ویرات کوہلی جان بوجھ کر کونسٹاس سے ٹکرائے اور ان سے تلخ جملوں کا تبادلہ کیا۔

- Advertisement -

گزشتہ روز آسٹریلوی اننگز کی شروعات ہوئی تو عثمان خواجہ ریڈی نہیں تھی بمراہ نے ان کی طرف اشارہ کیا کہ گیند کھیلو جو کونسٹاس کو برا لگ گیا اور انہوں نے بمراہ سے کچھ کہا جس پر دونوں میں گرما گرمی ہوئی اور امپائر نے صلح کروائی۔

یہ پڑھیں: سڈنی ٹیسٹ: جسپریت بمراہ اچانک اسپتال پہنچ گئے

بمراہ نے اسی گیند پر عثمان خواجہ کو پویلین کی راہ دکھائی اور نان اسٹرائیکر پر کھڑے کونسٹاس کی جانب سے جاکر کھڑے ہوگئے۔

سڈنی ٹیسٹ میں آج پھر کونسٹاس نے بمراہ کی گیند پر اسکوپ کیا جس پر بمراہ نے ان کا مذاق اڑایا اور کہنے لگے کہ ’یہ 10ویں نمبر کے بیٹر کی طرح کھیل رہا ہے۔‘

ویرات کوہلی بھی کونسٹاس کو پریشان کرنے کے لیے یہ کہتے دکھائی دیے ’بمراہ، یہ آپ کی وکٹ ہے۔‘

واضح رہے کہ سڈنی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں بھارتی ٹیم 185 رنز پر ڈھیر ہوئی جواب میں آسٹریلیا بھی پہلی اننگز میں 181 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، دوسری اننگز میں بھارت نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 141 رنز بنالیے ہیں اور ان کی لیڈ 145 رنز ہوگئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں