بدھ, فروری 12, 2025
اشتہار

جسپریت بمراہ چیمپئنز ٹرافی سے باہر

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کمر کی تکلیف کے باعث چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہوگئے۔

بھارت کے فاسٹ بولر جسپریت بمراہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہوگئے ان کی جگہ ہرشیت رانا کا پندرہ رکنی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

بی سی سی آئی نے یشسوی جیسوال کی ایک اور اسپنر ورون چکرورتی کو اسکواڈ میں شامل کیا ہے۔

واضح رہےکہ آسٹریلیا کے حالیہ دورے کے اختتام پر بمراہ کو کمر کے درد کا سامنا کرنا پڑا تھا، جس کی وجہ سے وہ سڈنی میں پانچویں ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں بولنگ نہیں کر سکے تھے۔

بارڈرگواسکر ٹرافی کے دوران بمراہ نے 5 ٹیسٹ میچوں میں 32 وکٹوں کے ساتھ سب سے کامیاب بولر رہے تھے۔

بمراہ انگلینڈ سے ہونے والی ون ڈے سیریز کے اسکواڈ میں شامل ہیں تاہم انہوں نےکوئی میچ نہیں کھیلا  جب کہ وہ چیمپئنز ٹرافی کے عارضی 15 رکنی اسکواڈ میں بھی شامل تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں