اشتہار

ان غذاؤں کا رس یرقان سے چھٹکارے میں معاون ہوتا ہے

اشتہار

حیرت انگیز

یرقان جگر کی سب سے عام بیماری ہے اس بیماری میں ہمارے خون میں بلیروین کی سطح میں مزید اضافہ ہوجاتا ہے۔

بلیروین پیلے رنگ کا مائع ہے جو پتے میں پایا جاتا ہے یہ خون کے سرخ ذرات اور بون میروسیل سے بنتا ہے۔

انسانی جسم میں اس کی زیادتی سے ہماری جلد کا رنگ پیلا پڑجاتا ہے، اگرچہ یرقان میں طبی امداد لینا ضروری ہے مگر اس بیماری میں چند جوس ایسے ہیں جو جادوئی کردار ادا کرتے ہیں، جن میں سے چند اہم درج ذیل ہیں۔

- Advertisement -

گنے کا استعمال
گنا ہاضمے کے لیے اچھا ہوتا ہے اور یہ جگر کے کام کو مزید بہتر بناتا ہے ، یرقان کی صورت میں روزانہ گنے کے دو گلاس پینے سے یزی سے اس مرض سے چھٹکارا حاصل کیا جاسکتا ہے۔

مولی کا جوس

یرقان سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے مولی کا جوس کارآمد ثابت ہو سکتا ہے کیوں کہ اس میں ایسے مرکبات ہوتے ہیں جو آنتوں کی نقل وحرکت کو بہتر کرتے ہیں۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ روزانہ مولی کے پتوں کا رس نکال کر ایک گلاس پیا جائے تو یرقان کا علاج جلد ممکن ہے کیونکہ یہ ہمارے جسم سے اضافی بلیروین خارج کرنے کا سبب بنتا ہے۔

ٹماٹر کا جوس
ٹماٹر بھی انسان کے اندر خون بنانے میں مدد فراہم کرتا ہے اور اس کے اندر لیوپیین موجود ہوتا ہے جو جگر کی بیماریوں کا خطرہ کم کرتا ہے۔ صبح کے وقت ٹماٹر کے جوس کا ایک گلاس نمک اور مرچ ملا کر پیا جائے تو یرقان کا علاج جلد کیا جا سکتا ہے۔

لیموں کا استعمال

لیموں کی ڈوکسفائنگ صلاحیت بہت مشہور ہے اور یہ یرقان کو ختم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے ، اینی آکسیڈنٹ سے بھرپور لیموں ہمارے پورے نظام بشمول جگر سے خون صاف کرتا ہے۔

روزانہ ایک لیموں نیم گرم پانی میں نچوڑ لیں اور نہار منہ پی لیں یرقان کا جلد خاتمہ ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں