ملتان: سینئرسیاستدان جاوید ہاشمی کو طبیعت ناسازی کے باعث اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق مخدوم جاویدہاشمی دل کے عارضے میں مبتلا ہیں، صحت خرابی کے باعث انہیں کارڈیالوجی اسپتال منتقل کیا گیا ہے، ابتدائی ٹیسٹ کے بعد ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ مخدوم جاویدہاشمی کے دل کی شریانیں بندہیں جس کے باعث ان کا آپریشن کرنا پڑے گا۔
Please pray for my grandfather Javed Hashmi sb, for his successful bypass surgery which will take place today. pic.twitter.com/hV8GfIukIZ
— Qasim Hashmi (@mmqasimhashmi) May 8, 2022
واضح رہے کہ دو ہفتے قبل بھی سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی عارضہ قلب میں مبتلا ہوئے تھے اور انہوں نے ملتان انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیولوجی میں اپنے ضروری ٹیسٹ کرائے تھے۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہا تھا کہ سینے میں درد محسوس ہوا تو چیک آپ کےلیے اسپتال آیا تھا، ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ تھوڑے دن انتظار کریں پھر آپ کی سرجری کریں گے۔