ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

’پاکستان کی بربادی کرنے والے 5 ججز کو ازخود نوٹس میں لیا جائے‘

اشتہار

حیرت انگیز

مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ پاکستان کی بربادی کرنے والے 5 ججز کو بھی ازخود نوٹس میں لیا جائے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ن لیگی رہنما جاوید لطیف کا 6 ججز کے خط پر سپریم کورٹ کے ازخود نوٹس پر کہنا ہے کہ ججز کے خط پر کمیشن بنانے یا ازخود نوٹس پر کوئی اعتراض نہیں، پانچ ججز کے فیصلوں نے دو تہائی اکثریت رکھنے والی جماعت کی حکومت ختم کی تھی۔

انہوں نے ہا کہ ان پانچ ججز کے ہم نام لیتے رہے جن کے فیصلوں نے معیشت بھی برباد کردی۔

- Advertisement -

جاوید لطیف نے کہا ک ہپاکستان کی برباد کرنے والے پانچ ججز کو بھی ازخود نوٹس میں لیا جائے کیا اس وقت جو فیصلے ددیے جارہے تھے تو کیا کسی نے نوٹس لیا، دیکھا جائے فیض آباد دھرنے کے فیصلے پر ریفرنس کس کے کہنے پر فائل کیا گیا۔

لیگی رہنما نے کہا کہ جسٹس وقار احمد کے فیصلے پر اس وقت کی ایگزیکٹو نے کہا کہ ان کا دماغی معائنہ کروائیں۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججز کے خط پر چیف جسٹس سپریم کورٹ نے ازخود نوٹس لیتے ہوئے 7 رکنی لارجر بینچ تشکیل دے دیا ہے۔

لارجر بینچ کی سربراہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ خود کریں گے جب کہ اس م یں جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس نعیم اختر افغان شامل ہیں۔

یہ لارجر بینچ بدھ 3 اپریل کو صبح ساڑھے گیارہ بجے ازخود نوٹس کی سماعت کرے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں