سابق کپتان جاوید میانداد نے ایک بار پھر قومی کرکٹ کے ڈھانچے پر تنقید کی ہے۔
لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے لیجنڈ میانداد نے قومی کرکٹ کے مستقبل پر تشویش اور کرکٹ کے بنیادی ڈھانچے میں تبدیلی سے پیدا شدہ صورتحال پر تحفظات کا اظہار کیا۔
جاوید میانداد نے کہا کہ بیس سال انٹر نیشنل کرکٹ کھیلی لیکن آج کل جس قسم کی کرکٹ کھلائی جارہی ہے کچھ سمجھ میں نہیں آرہا کہ یہ کیا ہے ۔
- Advertisement -
انہوں نے کہا کہ میں پی سی بی کے کاموں میں مداخلت نہیں کرتا، بورڈ جو چاہے مرضی کرے اب وقت بتائے گا کہ کیا صحیح تھا اور کیا غلط لیکن میں امید کرتا ہوں کہ نتائج اچھے ہوں۔
لیجنڈری بیٹسمین نے کہا کہ ہم کرکٹ کے بنیادی ڈھانچے کو کیسے تبدیل کر سکتے ہیں؟ دنیا بھر میں کہیں بھی ایسا اسٹرکچر نہیں جیسا پاکستان میں بنایا گیا ہے۔