اشتہار

جاوید میانداد نے شاہد آفریدی کی یادگار تصویر شیئر کرکے کیا پوچھا؟

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے سابق کپتان و لیجنڈ بیٹر جاوید میانداد نے سابق اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی کی یادگار تصویر شیئر کرکے مداحوں سے سوال پوچھ لیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق کپتان جاوید میانداد نے شاہد آفریدی کی یادگار تصویر شیئر کی جس میں وہ ہار پہنے ہوئے ہیں اور ساتھ میں جاوید میانداد بھی موجود ہیں۔

جاوید میانداد نے تصویر شیئر کرکے مداحوں سے پوچھا کہ ’کیا آپ جانتے ہیں یہ کس ایونٹ کی تصویر ہے؟۔‘

- Advertisement -

سابق کپتان کا سوال پوچھنا تھا کہ مداحوں کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

ایک مداح نے مزاحیہ انداز نے میں لکھا کہ ’جاوید بھائی کی دوسری شادی کی تصویر ہے۔‘

دوسرے مداح نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’میرے فیورٹ شاہد آفریدی کی شادی کی تصویر ہے۔‘

واضح رہے کہ سابق کپتان شاہد آفریدی اور نادیہ شاہد سال 2000 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے اور ان کی پانچ بیٹیاں، اقصیٰ، انشا، اجوا، اسمارہ اور عروہ ہیں۔

یاد رہے کہ شاہد آفریدی کی صاحبزادی انشا آفریدی کا نکاح فاسٹ بولر شاہین آفریدی سے ہوا ہے جبکہ بڑی صاحبزادی اقصیٰ آفریدی بھی نصیر ناصر کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں