جمعہ, جون 21, 2024
اشتہار

جاوید شیخ کس معروف اداکارہ سے تیسری شادی کرنا چاہتے تھے؟

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی فلم انڈسٹری کے سینیئر اداکار جاوید شیخ نے اعتراف کیا ہے کہ وہ ساتھی اداکارہ سے تیسری شادی کا ارادہ رکھتے تھے لیکن قسمت کو کچھ اور منظور تھا۔

حال ہی میں جاوید شیخ نے ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم کو انٹرویو دیا، جہاں انہوں نے اپنے کیرئیر اور نجی زندگی کے مختلف معاملات کے حوالے سے کھل کر گفتگو کی۔

دوران پروگرام میزبان نے سوال کیا کہ ماضی میں کہا جاتا تھا کہ جب آپ کو یا پھر نیلی کو کسی فلم میں کاسٹ کیا جاتا تو آپ یا نیلی فلم سازوں پر دباؤ ڈالتے تھے کہ آپ دونوں کو ایک ساتھ، ایک دوسرے کے مدمقابل کاسٹ کیا جائے، اس میں کتنی صداقت ہے؟

- Advertisement -

اداکار جاوید شیخ نے ان دعوؤں کو مسترد کردیا اور کہا کہ ایسا کبھی نہیں ہوا اور نہ ہی ہمیں اس طرح کرنے کی ضرورت تھی کیوں کہ اس وقت نیلی اور میں ہم دونوں ہی شہرت کی بلندیوں پر تھے بلکہ یہ فلم سازوں اور پروڈیوسرز کی خواہش ہوتی تھی کہ ہم دونوں کو ایک ساتھ کاسٹ کیا جائے۔

جاوید شیخ نے معروف اداکارہ نیلی سے تیسری شادی سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے اعتراف کیا کہ ’ ہاں ہم دونوں کا شادی کرنے کا ارادہ تھا لیکن قسمت نے ساتھ نہیں دیا، ہمارے درمیان بہت اچھی ہم آہنگی تھی، نیلی نے دوسری طلاق کے بعد مشکل وقت سے نکلنے میں میری بہت مدد کی۔

یاد رہے کہ ماضی میں انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران تیسری شادی نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا تھا کہ 2 شادیاں ناکام ہونے کہ بعد تیسری شادی نہیں کرسکے کیونکہ انہیں یہ لگا تھا کہ لوگ اداکار نے بارے میں یہ رائے قائم کرلیں گے کہ وہ شادیاں ہی کرتے رہتے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ShowbizShowsha (@showbizshowsha)

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں