جمعرات, مئی 21, 2026
اشتہار

جویریہ اور سعود بھی حج کیلئے سعودی عرب روانہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی جویریہ اور سعود حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں۔

جوڑے نے حج پر روانگی سے قبل فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سعود نے احرام باندھا ہوا ہے جبکہ جویریہ نے سفید لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔

جویریہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ حج کی سعادت حاصل کرنے کا موقع فراہم کرنے پر اللہ کا شکر ادا کیا۔

سوشل میڈیا صارفین نے جوڑی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Javeria Saud (@javeria_saud_official)

خیال رہے کہ سابق اسپیڈ اسٹار اور قومی کرکٹر شعیب اختر بھی فریضہ حج کیلئے سعودی عرب میں ہیں، انہوں نے روانگی سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر احرام میں اپنی تصاویر شیئر کیں اور لکھا کہ ’الحمدللہ میں سعودی عرب کے سرکاری مہمان کی حیثیت سے فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے جارہا ہوں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں