اتوار, جنوری 19, 2025
اشتہار

بجلی چوری کرنے کا معاملہ، جواد احمد نے پی ٹی آئی پر الزام لگا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: معروف پاکستانی گلوکار و چیئرمین برابری پارٹی جواد احمد نے بجلی چوری کرنے کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر الزام عائد کر دیا۔

جواد احمد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) والوں کے رویے کا سب کو پتا ہے یہ گھروں میں گھس جاتے ہیں، گرین میٹر سے تو بجلی چوری ہی نہیں ہو سکتی ہے، پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے کہ لوگوں کو مارا گیا ویڈیو موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں سیاسی آدمی بھی ہوں میری ساکھ خراب کی گئی، میرے خلاف اس معاملے کو پی ٹی آئی والے استعمال کر رہے ہیں۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: میں پاکستان کے حالات بدلنے کیلئے آخری چانس ہوں، جواد احمد

گلوکار نے کہا کہ علاقے میں چوریاں ہوتی ہیں اس لیے میٹر جنگلے میں بند کیا تھا، لیسکو والوں نے میٹر چیک کرنے کے بجائے اتار کر کہا چوری ہو رہی ہے، بجلی چوری کا سن کر مجھے غصہ آگیا بیوی کی کال پر موقع پر پہنچا۔

ان کا کہنا تھا کہ لیسکو عملے سے کہا کہ بجلی چوری ہو رہی ہے تو پولیس کو بلاؤ، پولیس کو جرم کرنے والا نہیں بلاتا۔

یاد رہے کہ لیسکو نے جواد احمد پر بجلی چوری کے الزام میں 13 لاکھ روپے کا جرمانہ کر دیا ہے۔ چند روز قبل ان کی اہلیہ کے بیوٹی پارلر میں مبینہ بجلی چوری پکڑی گئی تھی، لیسکو حکام کے چھاپے کی اطلاع پر گلوکار فوراً پہنچے تھے اور ان کی لیسکو حکام سے تلخ کلامی بھی ہوئی تھی۔

چیئرمین برابری پارٹی نے لیسکو حکام سے میٹر چھین لیا تھا جبکہ لیسکو حکام کے مطابق ان کے خلاف نواب ٹاؤن تھانے میں ایف آئی آر درج ہوگئی لیکن مقدمے میں تمام دفعات شامل نہ کر کے پولیس نے زیادتی کی ہے۔

لسیکو حکام کا کہنا تھا کہ جواد احمد کو 27 ماہ کی بجائے صرف چھ ماہ کا ڈٹیکشن بل دیا گیا ہے، میٹر اب تک غائب ہے میٹر ملنے پر بل زیادہ ڈالیں گے، بل کی مجموعی رقم 13 لاکھ روپے بنی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں