بدھ, جون 26, 2024
اشتہار

’جوان‘ کی چوتھے روز 45 کروڑ کی ایڈوانس بکنگ، فلم نے نئی تاریخ بنادی

اشتہار

حیرت انگیز

شاہ رخ خان کی ’جوان‘ کے لیے مداح جس طرح بیتابی اور دلچسپی ظاہر کررہے ہیں وہ اس سے پہلے کسی فلم کے لیے دیکھنے میں نہیں آئی۔

پہلے 3 دنوں میں تاریخی کارکردگی دکھانے کے بعد، فلم ہندی سنیما کی تاریخ میں ایک دن میں سب سے زیادہ بزنس کا اعزاز حاصل کرنے کے لیے تیار ہے، چوتھے دن کی ایڈوانس بکنگ ناقابل یقین ہے۔

فلم نے ابتدائی دن 41 کروڑ کی ایڈوانس بکنگ کی تھی۔ تاہم چوتھے دن یعنی اتوار کو ہونے والے ایڈوانس بکنگ نے بالی وڈ میں نئی تارخ رقم کی ہے اور یہ اب تک کسی بھی فلم کے لیے سب سے بڑی ایڈوانس بکنگ بن گئی ہے جو کہ 45 کروڑ تک پہنچ چکی ہے۔

- Advertisement -

ماہرین نے ’جوان‘ کے لیے شائقین کے جنون کو دیکھتے ہوئے اندازہ لگایا ہے کہ فلم اتوار کو صرف ہندی ورژن میں 70 کروڑ بھارتی روپے سے زائد کا بزنس کرسکتی ہے۔

یہ اتوار کنگ خان کے لیے آل ٹائم بلاک بسٹر بننے جارہا ہے کیوں کہ اس دن کسی بھی فلم کی جانب سے ایک دن کی کمائی کے تمام ریکارڈ ٹوٹ جائیں گے اور ہندی سینما میں ایک نیا ریکارڈ قائم ہوجائے گا۔

اس سے قبل سپر اسٹار کی فلم پٹھان نے بھی باکس آفس پر کمائی کا نیا سنگ میل عبور کیا تھا مگر نئی ایکشن تھرلر جوان کچھ الگ ہی موڈ میں نظر آرہی ہے اور ہر روز نئے ریکارڈ قائم کررہی ہے۔ فلم نے ریلیز کے چوتھے دن 45 کروڑ کی ایڈوانس بکنگ کرکے ناقدین کو حیران کردیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں