اشتہار

لیہ : جیپ ریلی اور تھل میلے کی رونقیں عروج پر، شہریوں کی آمد جاری

اشتہار

حیرت انگیز

لیہ/ مظفرگڑھ : ضلع لیہ کی تحصیل چوبارہ تھل میں جیپ ریلی اور تھل میلے کی رونقیں عروج پر ہیں، مختلف شہروں سے عوام کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق لیہ کی صحرائی تحصیل چوبارہ کے ریگزار میں آباد عارضی شہر میں جنگل میں منگل کا سماں ہے تھل جیپ ریلی اور تھل میلہ کا دوسرے روز اسٹاک کیٹگری کے مقابلے جاری رہے جس میں دو خواتین سمیت47 مرد آج چوبارہ مڈ پوائنٹ پر پہنچے اور تھوڑی دیر آرام کر کے اپنی منزل کی طرف روانہ ہو گئے۔

ریس میں سلطان محمد علی اور نادر مگسی جیسے معروف ریسرز حصہ لے رہے ہیں، ریسرز کا کہنا ہے کہ ٹریک تھوڑا مشکل ہے لیکن ناممکن نہیں انتظامات بھی اچھے ہیں۔

- Advertisement -

علاوہ ازیں تھل میلہ بھی عروج پر ہے، میلہ میں لگے سرکاری اور نیم سرکاری اداروں کی طرف سے لگائے گئے خوبصورت اسٹال شائقین کی توجہ کا مرکز بن گئے۔

تھل کی ثقافت اور کھیلوں کو ترویج دینے کے لئے نیزہ بازی گھڑ ڈانس، والی بال، اونٹ ڈانس جھومر لوک موسیقی کا سلسلہ جاری رہا۔

میلے میں مرد و خواتین کے ساتھ بچوں اور خاص طور پر اسکول کالجز کے طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور میلہ میں جاری مقابلوں میں حصہ لیا اور محظوظ ہوئے۔

میلہ میں معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب رفاقت علی گیلانی ایم پی اے لالہ طاہر رندھاوا اور فیصل جبوانہ ایڈوائزر سی ایم اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے خصوصی شرکت کی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل جبوانہ کا کہنا تھا کہ ایسے میلے ہونا ضروری ہیں اور حکومت کی کوشش ہوگی کہ جیپ ریلی میں انٹرنیشنل ریسرز بھی حصہ لیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں