تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

مالدار افراد کی فہرست: جیف بیزوس نے بل گیٹس کو پیچھے چھوڑ دیا

واشنگٹن: آن لائن تجارتی کمپنی ایمازون کے مالک جیب بیزوس نے معروف ٹیکنالوجی کمپنی مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کو پیچھے چھوڑ دیا۔

امریکی جریدے فوربز نے امریکا کے 400 امیرترین افراد کی فہرست جاری کردی ہے جس کے مطابق 160 ارب ڈالر کے اثاثوں کے ساتھ جیف بیزوس دنیا کے امیرترین فرد بن گئے اور یوں 24 سال سے مالدار ترین شخص کا اعزاز رکھنے والے بل گیٹس دوسرے نمبر پر آگئے۔

ایمازون کے مالک جیف بیزوس 160 ارب ڈالرز کے ساتھ نہ صرف دولت مند ترین امریکی بن گئے بلکہ 100 ارب ڈالر سے زائد دولت رکھنے والے پہلے امریکی بھی ہیں جبکہ بل گیٹس 97 ارب ڈالرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

امیرترین افراد کی فہرست میں وارن بفٹ کا تیسرا نمبر ہے اس کے اثاثوں کی مالیت 88.3 ارب ڈالر ہے اور فیس کے بانی مارک زکربرگ کا چوتھا نمبر ہے، ان کے   اثاثوں کی مالیت 61 ارب ڈالر ہے جبکہ لیری ایلیسن   58.4 ارب ڈالر کے ساتھ پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔

فہرست میں لیری کیچ چھٹے،  چارلیس کوچ ساتویں، ڈیوڈ کوچ اُٹھویں، سرگئی برن نوے، اور مائیکل بلومبرگ دسویں نمبر پر موجود ہیں۔

مزید پڑھیں: بل گیٹس مسلسل چوتھی بار دنیا کے امیر ترین شخص ، ٹرمپ کی دولت میں کمی

واضح رہے کہ مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس گزشتہ 24 سال سے مالدار ترین شخص کا اعزاز اپنے نام کرتے آئے ہیں لیکن اس بار انہیں ایمازون کے مالک جیف بیزوس نے پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال ایمزون کے سربراہ جیف بیزوس تیسرے نمبر پر تھے، انکے اثاثوں کی مالیت 72.8 ارب ڈالر تھی، جبکہ 2016 میں جیف بیزوس پانچویں نمبر پر تھے ، انکے اثاثوں کی مالیت 45.2 ارب ڈالر تھی۔

Comments

- Advertisement -