جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

وزیراعلیٰ پنجاب کی جہانگیر ترین سے ملاقات

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور :تحریک انصاف کےسینئررہنماجہانگیرترین  نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات  میں کہا سازشیں کرنے والے پیچھےرہ جائیں گے، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں نیاپاکستان آگےبڑھتاجائےگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی تحریک انصاف کےسینئررہنماجہانگیرترین سے ملاقات ہوئی ، ملاقات میں ہم خیال گروپ کےتحفظات اورسیاسی امورپرغور کیا گیا۔

عثمان بزدار نے کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف متحد ہے، افواہیں پھیلانےوالےپہلےبھی ناکام رہےاوراب بھی ناکام رہیں گے ، پنجاب میں کوئی فارورڈبلاک ہےنہ پریشرگروپ۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ اتحادی جماعت کوساتھ لےکرچل رہےہیں، پنجاب حکومت کے تمام اسٹیک ہولڈرزایک صفحےپرہیں، اختلاف کا پروپیگنڈا کرنے والوں کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہوں گے۔

اس موقع پر جہانگیرترین نے کہا سازشیں کرنے والے پیچھےرہ جائیں گے، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں نیاپاکستان آگےبڑھتاجائےگا۔

مزید پڑھیں : پنجاب میں ہماری حکومت مضبوط ہے، جہانگیر ترین

خیال رہے پنجاب میں پی ٹی آئی کا فاروڈ بلاک سامنے آیا تھا ذرائع کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے ناراض ارکان کا گروپ بنانے میں ممکنہ طور پر وزیراعلیٰ پنجاب کا اپنا ہاتھ ہے، وزیراعلیٰ پنجاب نے ہی اپنے مخصوص لوگوں کو ناراض ہونے کا عندیہ دیا تھا کیونکہ وزیراعظم عمران خان نے پنجاب کےمعاملات کی براہ راست ذمے داری چیف سیکرٹری کوسونپی تھی۔

یاد رہے جہانگیر ترین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ پنجاب میں ہماری حکومت مضبوط ہے اور حکومت پانچ سال پورے کرے گی، کمزور حکومت کا شورو واویلا صرف میڈیا کی حد تک ہے ، اتحادیوں کے ساتھ ہماری بات طے ہوگئی اگلے ہفتے ناراض اتحادی کابینہ میں واپس آجائیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں