پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

‘جہانگیرترین کےجہاز میں پٹرول بھرے جانےکا پتہ نہیں’

اشتہار

حیرت انگیز

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ جہانگیرترین کےجہازمیں پٹرول بھرے جانےکاپتہ ‏نہیں، جہانگیرترین کےمعاملےپرکوئی بات نہیں کروں گا۔

گورنر پنجاب نے سینیٹ انتخابات کے لیے ارکان قومی اسمبلی سے ملاقاتیں کیں جس میں سینیٹ ‏الیکشن اور پارٹی امور کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔ ‏

چوہدری محمدسرور نے کہا کہ پارٹی ارکان کےتحفظات ضرورہیں مگرپارٹی کے وفادار ہیں، اتحادی ‏بھی سینیٹ کیلئےحکومتی امیدواروں کوہی ووٹ دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ انشااللہ حفیظ شیخ اور خاتون امیدوار بھی جیت جائیں گی تمام ارکان کےساتھ ‏خودرابطےمیں ہوں سینیٹ میں تحریک انصاف اوراتحادی ہی کامیاب ہوں گے۔

طویل عرصے سے سیاست سے آؤٹ پی ٹی آئی کے اہم رہنما جہانگیر ترین سینیٹ الیکشن سے قبل ‏سرگرم ہوئے ہیں اور انہوں نے سینیٹ الیکشن میں حفیظ شیخ کو اپنی بھرپور حمایت کا یقین دلایا ‏ہے

جہانگیر ترین نے اسلام آباد کی جنرل نشست پر سینیٹ کے امیدوار حفیظ شیخ سے رابطہ کیا، ‏دونوں رہنماؤں نے سینیٹ الیکشن سمیت کئی معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ حفیظ شیخ سے میرا دیرینہ تعلق اور خاصی پرانی دوستی ‏ہے، ان سے مسلسل رابطہ ہوتا رہتا ہے، حفیظ شیخ کا تعلق میری پارٹی سے ہے، سینیٹ الیکشن کے ‏موقع پر حفیظ شیخ کی بھرپور حمایت کروں گا

‏ سینیٹ الیکشن میں وفاقی دارالحکومت واحد جنرل نشست پر پی ٹی آئی کے ڈاکٹر عبدالحفیظ ‏شیخ اور اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹ موومنٹ کے مشترکہ امیدوار سابق وزیراعظم یوسف رضا ‏گیلانی کے درمیان ون آن ون مقابلہ متوقع ہے۔

عبدالحفیظ شیخ اس وقت وفاقی کابینہ میں وزیر خزانہ کے طور پر اپنے فرائض انجام دے رہے، ‏اس سے قبل یوسف رضا گیلانی کے دور میں بھی اسی پوزیشن پر فرائض انجام دے چکے ہیں۔

یوسف رضا گیلانی اور عبدالحفیظ شیخ کے درمیان مقابلہ قومی اسمبلی میں پارٹی پوزیشن کی وجہ ‏سے کافی اہمیت حاصل کرچکا ہے، حکمران اتحاد کو بیس نشستوں کی برتری حاصل ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں