تازہ ترین

سمندر کے کنارے عجیب و غریب مخلوق دیکھ کر لوگ خوفزدہ

امریکا میں نیلے رنگ کی جیلی فش بہہ کر ساحل پر آگئی، ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اس کا ڈنک زہریلا ہوسکتا ہے لہٰذا اس سے دور رہا جائے۔

امریکی میڈیا کے مطابق جنوبی کیلی فورنیا کی ساحلی پٹی پر متعدد ساحلی مقامات اس جاندار سے بھر گئے۔

نیلے رنگ کی جیلی فش سینکڑوں کی تعداد میں بہہ کر ساحل تک آگئی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ جیلی فش کی یہ خاص قسم الجی کھاتی ہے، اس کا ڈنک زہریلا ہوسکتا ہے لہٰذا اسے چھونے سے پرہیز کیا جائے۔

خیال رہے کہ کیلیفورنیا کے ساحلوں پر اکثر اوقات مختلف اقسام کی جیلی فش اور دیگر سمندری جاندار بہہ کر آجاتی ہیں۔

کچھ عرصہ قبل ایک دیو ہیکل مچھلی نے لوگوں میں خوف و ہراس پھیلا دیا تھا۔

فٹبال مچھلی کہلائی جانے والی یہ مچھلی جس کا سائنسی نام ہیمنٹو پھیڈی ہے، یہ مچھلی بحر اوقیانوس، ہند اور الکاہل میں 3 سے 4 ہزار فٹ گہرائی میں پائی جاتی ہے، اس خوفناک مچھلی کو پہلی مرتبہ 1837 میں دریافت کیا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -