اشتہار

24 آنکھوں والی سمندری مخلوق دریافت، سائنسدان حیران

اشتہار

حیرت انگیز

ہانگ کانگ میں 24 آنکھوں والی جیلی فش دریافت کرلی گئی جسے دیکھ کر سائنسدان بھی حیران رہ گئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ جیلی فش ہانگ کانگ کے ایک تالاب میں رکھی تھی جس پر پہلے کسی کی نظر نہیں گئی تھی۔ تاہم باکس جیلی فِش کے خاندان سے تعلق رکھنے والی یہ مخلوق جس کی تین لمبی مونچھیں اور ایک انچ سےبھی چھوٹا شفاف بدن بھی ہے۔

اس مچھلی میں آنکھوں کی کل تعداد دودرجن ہے جو چھ چھ کے جوڑوں میں چار جگہ تقسیم کی گئی ہے۔ ہر آنکھ کے پاس گویا ایک محسوس کرنے والا گڑھا ہے جسے ہم آنکھ قرار دے سکتے ہیں اور اسے سائنس کی زبان میں ’روپیلیئم‘ کا نام دیا گیا ہے۔

- Advertisement -

لیکن اس کی سب سے اہم بات یہ ہے کہ یہ بہت زہریلی ہے اور اس کے ٹینٹیکل یا ریشوں میں زہریلا مواد چھپا ہے۔ دیکھنے میں یہ چوکور دکھائی دیتی ہے اور اسی بنا پر اسے باکس جیلی فِش کا نام دیا گیا ہے۔

ہانگ کانگ میں واقع بیپٹسٹ یونیورسٹی کے نے کل تین برس تک اس مچھلی کا مشاہدہ کیا ہے جو کھارے پانی کے تالابوں میں پائی جاتی ہے۔ اسے مائی پو قدرتی ریزرو میں دیکھا گیا ہے۔ ماہرین نے تین برس میں اس کے ڈی این اے اور دیگر اعضا کا بغور مطالعہ کرکے اسے ایک بالکل نئی نوع اسپیشیز قرار دیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں