اشتہار

جینیفر لوپیز اور بین ایفلیک نے شادی کرلی

اشتہار

حیرت انگیز

امریکا کی مشہور گلوکارہ جینیفر لوپیز اور ہالی وڈ اداکار بین ایفلیک نے دوستی کے تقریباً 20 سال بعد شادی کرلی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنیفر لوپیز اور بین ایفلیک نے آج اتوار کے روز اپنی طویل دوستی کو رشتے میں بدل لیا۔ جوڑے نے امریکی ریاست نیواڈا میں شادی کی۔

جینیفر اور بین کے درمیان ابتدائی طور پر 2001 میں تعلقات استوار ہوئے اور پھر ان کی منگنی ہوئی لیکن 2003 میں دونوں نے علیحدگی اختیار کرلی تھی۔

- Advertisement -

دونوں شخصیات کے درمیان دوبارہ تعلقات ایک سال قبل استوار ہوئے تھے جب مارچ 2021 میں چوتھی شادی کے بندھن میں بندھنے سے قبل جینیفر نے منگنی ختم کر دی تھی۔

جینیفر نے رواں سال اپریل میں بین ایفلیک سے دوبارہ منگنی کی اور اب ان کی شادی کی خبر آئی ہے۔

خیال رہے کہ جینیفر لوپیز کی تین شادیاں طلاق پر ختم ہو چکی ہیں۔ جینیفر کی طرح بین ایفلیک کی بھی ایک شادی 2018 میں طلاق پر ختم ہوئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں