تازہ ترین

جنیفر ونگٹ نے کرن سنگھ گروور سے طلاق کے بعد خاموشی توڑ دی

بھارتی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ جنیفر ونگٹ نے کرن سنگھ گروور سے طلاق کے بعد خاموشی توڑ دی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ جنیفر نے بالی ووڈ ببل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شادی ٹوٹنے کا الزام کسی پر نہیں لگاؤں گی، ہم میں سے کوئی بھی اس وقت زندگی کے اس مرحلے میں داخل ہونے کے لیے تیار نہیں تھا۔

جنیفر نے کہا کہ ماضی میں ہمارے درمیان جو کچھ بھی ہوا اس کا حال سے کوئی تعلق نہیں کیونکہ ہم دونوں آج اپنی زندگی میں خوش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ ہم دونوں شادی کے بعد زندگی گزارنے کے لیے تیار نہیں تھے جب ہم ملے تو اچھے دوست بن گئے پھر شادی کی لیکن یہ ایک بدقسمتی کا وقت تھا۔

واضح رہے کہ جنیفر اور کرن کی پہلی ملاقات مقبول ڈرامہ سیریل دل مل گئے کے سیٹ پر ہوئی تھی پھر دونوں نے 2012 میں شادی کرلی تھی۔

کرن سنگھ گروور اور بپاشا باسو شادی کے بندھن میں بندھ چکے ہیں اور ان کی ایک بیٹی دیوی ہے جبکہ جنیفر ونگیٹ تنہا زندگی میں خوش ہیں۔

Comments

- Advertisement -