منگل, دسمبر 24, 2024
اشتہار

’جیٹھا لال‘ نے ’ببیتا‘ کے بارے میں سچ بتا کر سب کو حیران کردیا، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی ڈرامے میں ’جیٹھا لال‘ کا معروف کردار ادا کرنے والے اداکار دلیپ جوشی کی حاضر جوابی نے فوٹو گرافرز کو حیران کردیا۔

بھارت کے مشہور مزاحیہ ڈرامے ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ میں ’جیٹھا لال‘ کا مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار دلیپ جوشی ایرا خان کی شادی کی تقریب میں اپنی اہلیہ کے ساتھ موجود تھے۔ اس دوران وہ فوٹو گرافرز کو پوز دینے کے لیے آگے بڑھے۔

اسی دوران ایک فوٹوگرافر نے ان سے مذاق میں’ببیتا‘ کے کردار کے حوالے سے پوچھ لیا۔ ڈرامے میں’جیٹھا لال‘ اپنی کالونی میں رہنے والی ’ببیتا‘ پر فدا ہیں اور انھیں اکثر وہ بیشتر متاثر کرنے کی کوشش کرتے نظر آتے ہیں۔

- Advertisement -

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عامر خان کی بیٹی کی شادی کے استقبالیہ میں ایک پاپا رازی فوٹو گرافر نے ان سے چبھتا ہوا سوال کیا ’’جیٹھا جی ببیتا جی کدھر ہے؟

اس پر دلیپ جوشی نے اپنی کردار ’جیٹھا لال‘ کے ہی انداز میں ترکی بہ ترکی جواب دیا، ’’اپنے گھر پر اور کہاں‘‘۔ یہ سن کر وہاں موجود تمام لوگ ہنسنے پر مجبور ہوگئے.

واضح رہے کہ عامر خان کی بیٹی ایرا خان اور نوپور شیکھرے کی شادی کے استقبالیہ میں دلیپ جوشی کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔ ان کے علاوہ بالی وڈ ستاروں کی ایک بڑی تعداد شادی کی تقریب میں شریک ہوئی تھی۔

اداکارہ منمن دتہ مشہور ڈرامے تارک مہتا کا اولٹا چشمہ میں ’ببیتا جی‘ کا کردار ادا کرنے کے لیے مشہور ہیں جبکہ جیٹھا اور ببیتا دونوں ڈرامے میں اپنی کیمسٹری کے لیے مشہور ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں